فلورونا: کووڈ اور فلو وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا

ویب ڈیسک  جمعـء 31 دسمبر 2021
فلو اور کورونا یعنی فُلورونا کا پہلا مریض اسرائیل میں سامنے آگیا ہے۔ فوٹو: فائل

فلو اور کورونا یعنی فُلورونا کا پہلا مریض اسرائیل میں سامنے آگیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسرائیل: اگر انفلوئنزا (فلو) اور کورونا وائرس کو ملا کر لکھا جائے تو درست لفظ فُلورونا بنے گا اور یہی اس نئے انفیکشن کا نام ہے جس میں دنیا میں پہلی مرتبہ ایک ہی وقت میں فُلو اور کووڈ دونوں سے متاثرہ خاتون سامنے آئی ہیں۔

اسرائیل کے علاقے پاتاچ تیکوا کے بائلنسن ہسپتال سے میں ایک حاملہ خاتون کو لایا گیا جنہوں نے کورونا کے خلاف کسی قسم کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ اس خاتون میں کورونا اورفُلو دونوں کے وائرس دیکھے گئے ہیں تاہم اب خاتون کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ہسپتال کے ماہرین اب بھی اس خاتون سے رابطے میں ہیں اوردونوں وائرسوں کے حملے سے مرض کی شدت کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ خیال ہے کہ خاتون کا انفیکشن خود ہسپتال میں دیگر مریضوں تک بھی پھیلا ہوگا اور اس کی تصدیق بھی کی جائے گی۔

ہسپتال میں زچہ و بچہ کے ماہر پروفیسر آرنن وینیزر کہتے ہیں کہ گزشتہ برس ہم نے حاملہ خواتین میں فلو کا کوئی کیس نہیں دیکھا تھا لیکن ااب یہ پہلا کیس ہے جس میں خاتون بہ یک وقت دو خطرناک وائرس سے متاثر ہیں اور اس ضمن میں غیرمعمولی تحقیق کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔