جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ میں آگ بھڑک اُٹھی

فائر بریگیڈ کا عملہ تاحال آگ پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے


ویب ڈیسک January 02, 2022
تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، فوٹو: ٹوئٹر

جنوبی افریقا میں خوفناک آگ نے پارلیمنٹ کی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ تاحال آگ پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ کی چھت پر آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے وقت ارکان پارلیمنٹ عمارت میں موجود نہیں تھے تاہم ملازمین اور عملہ موجود تھا جنھوں نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ آگ لگنے سے اسمبلی کی عمارت کی دیواروں پر درارڑیں پڑ گئیں۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث آگ بجھانے والی مزید گاڑیوں کو بھی بلایا گیا ہے۔



جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ کے انتظامی امور کے سربراہ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ اسمبلی کا عملہ اور ملازمین محفوظ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں