صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی

صبور علی اور علی انصاری نے گزشتہ برس مئی 2021 میں منگنی کی تھی


ویب ڈیسک January 02, 2022
صبور علی اور علی انصاری نے گزشتہ برس مئی 2021 میں منگنی کی تھی، فوٹوفائل

PESHAWAR: پاکستان شوبز کی مشہور اور خوبصورت جوڑی اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آگئی۔

صبور علی اور علی انصاری نے گزشتہ برس مئی 2021 میں منگنی کی تھی۔ دونوں کی منگنی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور گھر والوں نے شرکت کی تھی۔ تاہم صبور اور علی انصاری نے منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تمام لوگوں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سنائی تھی۔

اور اب دونوں کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی ہے۔ حال ہی میں اداکارہ منال خان اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ احسن خان کے شو ''ٹائم آؤٹ ود احسن خان'' میں شریک ہوئیں۔

شو میں ایک گیم کے دوران احسن محسن اکرام کو صبور علی کو ایک مشورہ دینا تھا۔ احسن محسن نے صبور علی کو مشورہ دینے کے بجائے انہیں شادی کی مبارکباد دی۔

اسی موقع پر احسن خان نے صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی شادی جنوری 2022 کو ہوگی جس پر منال خان نے کہا جی ہاں یہ بات تو سب کو پتہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ تو طے ہے کہ جوڑے کی شادی اسی ماہ ہونے جارہی ہے تاہم دونوں نے ابھی تاریخ کو پوشیدہ رکھا ہوا ہے۔ جس کے باعث مداحوں میں تجسس بڑھتا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں