امریکا میں نیو ایئر پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی

زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے


ویب ڈیسک January 02, 2022
فائرنگ میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

لاہور: امریکی ریاست مسیسپی میں سال نو کی مناسبت سے جاری ایک پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مسیسپی کے علاقے گلف پورٹ میں درجنوں افراد نئے سال کے استقبال کے لیے موجود تھے اور جیسے ہی کاؤنٹ ڈاؤن ختم ہوا، نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ فائرنگ سے بھگدڑ اور افراتفری مچ گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کرلیے گئے ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ فائرنگ بیرونی حملہ آوروں نے کی یا شرکاء میں سے کسی نے فائرنگ کی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 22 سے 28 سال کے درمیان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں