سوڈان کے وزیراعظم نے استعفی دے دیا

سوڈانی وزیراعظم نے نومبر2021 میں فوج سے متنازع سیاسی معاہدہ کیا تھا


ویب ڈیسک January 03, 2022
سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج میں 56افراد ہلاک ہوچکے ہیں:فوٹو:فائل

لاہور: سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے فوج کے ساتھ متنازع معاہدے کے کچھ ہفتے بعد استعفی دے دیا۔

غیرملکی میڈٰیا کے مطابق سوڈان کے وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے فوج کے ساتھ نومبر2021 میں متنازع سیاسی معاہدہ کیا تھا۔

ٹیلی ویژن پرخطاب میں سوڈانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کوتباہی سے روکنے کے لئے بھرپورکوشش کی لیکن جوکچھ کہا گیا ویسا نہیں کیا گیا۔جمہوریت کی خاطراستعفی دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ اب ملک کے حالت سنبھالنے کے لئےکسی اورکوموقع ملنا چاہئیے۔

سوڈانی فوج نے اکتوبر2021 میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد عبد اللہ حمدوک کو گھر میں نظر بند کر دیا تھا تاہم نومبر میں اقتدار کی تقسیم کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اتوارکوسیکورٹی فورسز کی مظاہرین پرفائرنگ سے2افراد ہلاک ہوگئے۔

سوڈان میں اکتوبر2021 کے بعد سے ہونے والے مظاہروں میں56 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں