شاہنوازڈاھانی کی بولنگ پر بیٹنگ کرونگا مراد علی شاہ

اسپانسرڈھونڈ رہے ہیں پی ایس ایل کی ٹیم بنائیں گے، وزیراعلی سندھ


ویب ڈیسک January 03, 2022
شاہنواز ڈاھانی نے ملاقات کے لئے وزیراعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا:فوٹو:اسکرین گریب

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شاہنواز ڈاھانی کی بولنگ پربیٹنگ کروں گا۔

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہنواز ڈاھانی نے ملاقات کی۔



اس موقع پروزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ شاہنواز ڈاھانی بولنگ کریں گے اوروہ بیٹنگ کریں گے۔کرکٹ میں سانگھڑکے بہترین اسپنرنعما ن اوردیگرنوجوانوں کوپروموٹ کرنا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسپانسرڈھونڈ رہے ہیں جلد پی ایس ایل ٹیم بنائیں گے۔ انہوں نے شاہنواز ڈاھانی کوتربیت پرمزید توجہ مرکوز کرنے کا بھی کہا۔

وزیراعلی سندھ نے شاہنواز ڈاھانی کو شیلڈ، سندھی ٹوپی اوراجرک پیش کی۔ شاہنواز ڈاھانی نے ملاقات کے لئے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں