بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

کشمیری نوجوانوں کو سری نگر میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا


ویب ڈیسک January 03, 2022
نوجوانوں کو سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD/LAHORE: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سال کا آغاز کشمیری نوجوانوں کی خون کی ہولی کھیل کر کیا جس میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی میں قابض بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران سری نگر میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران شالیمار کےعلاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا اور ایمبولینس کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد لاشیں لواحقین کو دینے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قابض بھارتی نے 31 نوجوانوں کو شہید کیا جن میں سے 10 کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا جب کہ 94 شہریوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں