کورونا وبا ہانگ کانگ نے پاکستان سمیت 8 ممالک کی پروازوں پر پابندی لگادی

آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، بھارت، فلپائن، برطانیہ اور امریکا سے آنے والی پروازوں پر 8 جنوری سے 21 جنوری تک پابندی ہوگی


ویب ڈیسک January 05, 2022
کیری لام نے کہا کہ کورونا وبا کی پانچویں لہر متوقع ہے جس کے بارے میں کسی بھی اعلان ہوسکتا ہے—فائل فوٹو

ISLAMABAD: ہانگ کانگ نے کورونا وبا کی پانچویں لہر کے تناظر میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ممالک سے آنے والی پروازوں پر دو ہفتے کی پابندی کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'راٹرز' کے مطابق ہانگ کانگ کی رہنما کیری لام نے بتایا کہ آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، بھارت، پاکستان، فلپائن، برطانیہ اور امریکا سے آنے والی پروازوں بشمول انٹر چینجز پر 8 جنوری سے 21 جنوری تک پابندی ہوگی۔

کیری لام نے کہا کہ کورونا وبا کی پانچویں لہر متوقع ہے جس کے بارے میں کسی بھی اعلان ہوسکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:

خیال رہے کہ ہانگ کانگ میں 38 نئے کورونا وائرس کیسز ریکارڈ کیے گئے لیکن صرف ایک لوکل ٹرانسمیشن تھا جبکہ باقی وہ لوگ تھے جو شہر واپس آئے تھے اور قرنطینہ کے دوران مثبت ٹیسٹ آئے۔

اس حوالےسے کیری لام نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ مقامی سطح پر غیر محسوس طریقے سے ٹرانسمیشن تبدیلی ہو سکتی ہیں۔

رہنما نے کہا کہ حکومت 'بچوں کے فائدے کے لیے' فی الحال کلاسز معطل نہیں کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں