ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

دونوں ملزمان دو مخلتف شہروں میں روپوش ہوگئے تھے، ڈی پی او


ویب ڈیسک January 06, 2022
ایک ملزم کو بھکر اور دوسرے ملزم کو گجرات سے گرفتار کیا گیا، پولیس حکام :فوٹو:فائل

JERUSALEM: پولیس نے ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلئے۔

ڈی پی او منڈی بہاءالدین کے مطابق ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں، ملزمان نے 16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے تھے۔

ڈی پی او کے مطابق واقعہ 15 روز قبل پاہڑیانوالی کے علاقے میں پیش آیا تھا، دونوں ملزمان دو مخلتف شہروں میں روپوش ہوگئے تھے، تاہم پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ایک ملزم کو بھکر اور دوسرے ملزم کو گجرات سے گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے، جب کہ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں