پیپلزپارٹی کا حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان

پیپلزپارٹی 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز کرے گی، بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس


ویب ڈیسک January 06, 2022
جس شہر میں پی پی کی بنیاد رکھی وہیں سے حکومت کے خاتمے کی تحریک شروع کریں گے،بلاول بھٹو:فوٹو:فائل

WASHINGTON: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوریت ہے۔

لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کی بیٹھک میں ملکی صورت حال اور حالات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ طالبان سے خفیہ مذاکرات، ملک میں جاری مہنگائی اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری جیسے اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کا آغاز مزار قائد کراچی سے 27 فروری کو ہوگا اور ہمارا قافلہ اسلام آباد پہنچے گا۔ پی پی چیئرمین نے ملک میں فوری شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، ہم نے ماضی میں بھی ملک کو بحران سے نکالا اور آئندہ بھی نکالیں گے۔

مزید پڑھیں: سارے سیاستدانوں کی کرپشن اکٹھی کریں تو بھی عمران خان کے برابر نہیں ہو سکتی، فضل الرحمان

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج اُس شہر سے حکومت کے خاتمے کی تحریک شروع کریں گے جہاں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی، حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا، جسے جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 7 سال تک غیر ملکی فنڈنگ کو چھپایا اور اس پیسے کو جمہوری جماعتوں کے خلاف سازشوں میں استعمال کیا جو قابلِ مذمت ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان اس معاملے پر پی ٹی آئی کے خلاف سخت ایکشن لے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معاشی خود مختاری کا سودا کیا جا رہا ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے، حکومت سے نجات کے لیے صاف اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں، سی ای سی نے منشور اور الیکشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے