سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ کے بعد معمولی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 125850 روپے ہوگئی


Staff Reporter January 21, 2022
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 125850 روپے ہوگئی (فوٹو: فائل)

HARIPUR: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1834 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 125850 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 107896 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1450 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1243.14 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں