توہین رسالتﷺ کی مرتکب خاتون کو موت کی سزا سنادی گئی

ویب ڈیسک  بدھ 19 جنوری 2022
کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی مجرمہ بھی جیل عدالت موجود تھی۔: فوٹو: فائل

کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی مجرمہ بھی جیل عدالت موجود تھی۔: فوٹو: فائل

 راولپنڈی: عدالت نے توہین رسالت کی  مجرمہ خاتون عنیقہ عتیق کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد سائبر کرائم عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عدنان مشتاق نے توہین رسالت و توہین مزہب کیس میں نامزد اور مرکزی مجرمہ  خاتون عنیقہ عتیق کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی مجرمہ بھی جیل عدالت موجود تھی۔

عدالت نے مجرمہ کو توہین رسالت جرم 295 سی میں سزائے موت 5 لاکھ روپے جرمانہ، توہیں مذہب کے جرم 295 اے میں 10 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ، توہین مذہب گفتگو میں 3 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ اور سائبر کرائم جرم میں 7 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

مجرمہ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز کلمات ادا کیے اور توہین رسالت کا جرم کیا، جب کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 13 مئی 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔