’ماسک نہیں تو تصویر بھی نہیں‘؛ سنی لیون فوٹوگرافر پر غصہ ہوگئیں

ویب ڈیسک  بدھ 19 جنوری 2022
فوٹوگرافر کے ماسک نہ لگانے پر سنی لیون بچوں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں - فوٹو:فائل

فوٹوگرافر کے ماسک نہ لگانے پر سنی لیون بچوں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں - فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون فیس ماسک نہ پہننے پر فوٹوگرافر پر غصہ ہوگئیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سنی لیون کو حال ہی میں اپنے تین بچوں کے ہمراہ ممبئی میں دیکھا گیا جہاں فوٹوگرافرز ان کی تصاویر لے رہے تھے۔

یہ خبر پڑھیں: سنی لیون کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

فوٹوگرافرز نے سنی لیون سے درخواست کی کہ وہ کچھ دیر کے لیے چہرے سے ماسک ہٹائیں تاکہ تصاویر بنا سکیں تاہم اداکارہ نے انہیں سبق سیکھا دیا۔

سنی لیون نے ایک فوٹوگرافر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ماسک لگائیں۔ اداکارہ نے کہا کہ آپ لوگ ماسک نہیں لگاتے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر سنی لیون کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

سنی لیون کی نشاندہی کے باوجود جب فوٹوگرافر نے چہرے پر ماسک نہیں لگایا تو انہیں غصہ آگیا اور وہ گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔