ن لیگ کی عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے وزیراعظم

یہ سب مل کر عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان


ویب ڈیسک January 20, 2022
یہ سب مل کر عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان - فوٹو:فائل

GWADAR: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی ترقی کی گروتھ 5.37 فیصد تک جانے کا بتایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے باوجود معاشی ترقی کا 5.37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے۔

اجلاس میں اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم کیس پر بھی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوامی بہبود کیلیے کام کررہی ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش میں ہے، یہ سب مل کر عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ججز کو دباؤ میں لا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش ماضی میں بھی ہوئی، مسلم لیگ (ن) کی عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔