شام میں خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 21 جنوری 2022
حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

دمشق: شام کے علاقے عفرین میں ایک فوجی اڈے کے نزدیک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے علاقے عفرین میں ترک حمایت یافتہ ملیشیا کے عسکری اڈے کے نزدیک خودکش حملے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ترک حمایت یافتہ ملیشیا نے حملے کی ذمہ داری کرد علیحدگی پسند جماعت پر عائد کی ہے۔ اس علاقے میں کرد علیحدگی پسندوں اور ترکی کے حامی جنگجوؤں میں جھڑپیں عام ہیں۔

واضح رہے کہ کرد علیحدگی پسندوں کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے ترک فوجی دو سال قبل عفرین کے علاقے میں بھی داخل ہوکر آپریشن کلین اپ بھی کیا تھا جو اب بھی چند علاقوں میں جاری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔