ٹنڈوالہیار میں ایم کیو ایم کارکن کے قتل کے سوگ میں کاروبار بند

شہر کے چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز بند ہیں


ویب ڈیسک January 22, 2022
شہر کے چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز بند ہیں

UNITED NATIONS: سندھ کے شہر ٹنڈوالہیار میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن خلیل عرف بھولو خانزادہ کے قتل کے سوگ میں کاروبار مکمل بند رہا۔

شہر کے چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور ٹریفک کی آمدورفت بھی معطل ہے۔ پولیس نے مددگار دفتر کے سامنے کار اور موٹر سائیکل نذر آتش کرنے کے دو الگ لگ مقدمات تھانہ اے سیکشن میں درج کرلیے ہیں۔ ایک مقدمہ سرکاری مدعیت جبکہ دوسرا مددگار 15 اہلکار کی مدعیت میں کار نذرآتش کرنے کا درج کیا گیا، جن میں 10 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا جبکہ 30 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ مقدمات میں ہنگامہ آرائی، توڑپھوڑ، خوف وہراس پھیلانے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔



ایم کیوایم پاکستان کے کارکن خلیل الرحمان خانزادہ کے قتل پر شہر میں کشیدگی برقرار ہے۔ پولیس نے نامزدملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران گرفتارکیے گئے افراد کی رہائی کے لیے خواتین نے احتجاج کیا جس کے جواب میں پولیس نے خواتین اورمردوں پرلاٹھی چارج کیا۔

خواتین نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور لاٹھی چارج کے بعدکشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں