اومیکرون کا خوف امریکا نے چین کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

چین بھی امریکا اور متحدہ عرب امارات کی پروازوں پر پابندی عائد کرچکا ہے


ویب ڈیسک January 22, 2022
چین بھی امریکی پروازوں پر پابندیاں عائد کرچکا ہے، فوٹو: فائل

لاہور: امریکا نے بھی چین سے آنے والی 44 پروازیں 2 ماہ کے لیے معطل کردیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چین سے آنے والی پروازوں پر 30 جنوری سے پابندی عائد کردی۔

امریکی حکام کے مطابق چین سے آنے والی 44 پروازوں پر عائد پابندی 29 مارچ تک برقرار رہے گی۔

امریکا نے چینی پروازوں کی معطلی کا فیصلہ چین کی 4 فضائی کمپنیوں کی جانب سے امریکا کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا۔

اس سے قبل چین بھی چند مریضوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد متحدہ عرب امارات کی 20 اور امریکا کی 10 پروازوں پر 31 دسمبر سے پابندی عائد کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اومیکرون کے کیسز میں اضافے کے بعد سے دنیا بھر میں نرم کی گئیں کورونا پابندیوں کا دوبارہ نفاذ کیا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں