- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
یمن میں سعودی اتحادی افواج کی فضائی بمباری میں 70 افراد جاں بحق
صنعا: سعودی اتحادی افواج کی جانب سے پناہ گزین کے حراستی مرکز پر فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق جبکہ 138 شہری زخمی ہوگئے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج نے یمنی شہر صعدہ میں قائم حراستی مرکز پر حملہ کیا جس کے باعث ستر افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ ہم نے یمن کے حوثی باغیوں اور ان کی نقل وحرکت کو نشانہ بنایا۔
صعدہ میں یہ فضائی کارروائی حوثی باغیوں کی جانب سے اماراتی اور سعودی شہروں پر ڈرون حملوں کے بعد سامنے آئی۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے کے بعد حوثی باغیوں نے متاثرہ جیل کی تصویر شایع کیں جن میں ریسکیو عملے کے اہلکار ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالتے ہوئے دیکھے گئے۔
وزیر صحت نے تصدیق کی کہ اتحادی افواج کی فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث خدشہ ہے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے حملے میں زخمیوں کی تعداد 138 کے قریب بتائی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ(یو این) کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اتحادی افواج کی فضائی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، حوثی حملے کی شدید مذمت
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں پٹرولیم ٹینکرز پر ڈرون راکٹ داغا تھا جس میں پاکستانی سمیت 3 افراد جاں بحق اور چھے زخمی ہوئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔