کراچی میں بڑی واردات، ہوٹل پر بیٹھے 30 افراد موبائل فون سے محروم

ویب ڈیسک  اتوار 23 جنوری 2022
ڈاکوؤں نے نقدی اور قیمتی سامان کا بھی صفایا کردیا ۔ فوٹو : فائل

ڈاکوؤں نے نقدی اور قیمتی سامان کا بھی صفایا کردیا ۔ فوٹو : فائل

کراچی کے علاقے کریم آباد میں بڑی واردات ہوئی جہاں 30 سے زائد افراد سے موبائل فون چھین لیے گئے۔

کراچی کے علاقے ضلع وسطی میں موبائل فون چھینے جانے کی بڑی واردات ہوئی، کریم آبادمیں چائے کے ہوٹل میں بیٹھے 30 سے زائد افراد سے موبائل فون چھین لیے گئے، ڈاکوؤں نے نقدی اور قیمتی سامان کا بھی صفایا کردیا۔

پولیس کے مطابق 5 سے 6 ڈاکو 3 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور واردات کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔