لاہور مسافر وین حادثے میں چار کمسن بچوں سمیت 6 جاں بحق

وزیراعلیٰ پنجاب کا زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت


Staff Reporter January 23, 2022
مسافر وین کو اوور ٹیک کے دوران حادثہ پیش آیا

KABUL: لاہور کے علاقے ہلوکی میں تیز رفتاری کے باعث مسافر وین کو حادثہ پیش آیا جس میں چار کمسن بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیز کے مطابق لاہور میں ہلوکی کے مقام پر مسافر وین تیز رفتاری کے باعث اینٹوں کے ٹرک سے ٹکرا کر گندے نالے میں گر کر مکمل تباہ ہوگئی، جس میں چار کمسن بچوں سمیت 6 خواتین جاں بحق ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ رخسانہ شہباز، 40 سالہ نعیمہ مشتاق، 8 سالہ فیضان، 6 سالہ صفیان، 10 سالہ زین اور گیارہ سالہ علی حسن شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسافر وین رائے ونڈ سے آرہی تھی جس کا تیز رفتاری میں اوور ٹیک کے دوران مخالف سمت سے آنے والے اینٹوں کے ٹرک سے تصادم ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور تمام افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں 10 سالہ زینت ولد اللہ رکھا، 8 سالہ علی اللہ رکھا اور پچاس سالہ آمنہ ہدایت علی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ہلوکی کے قریب گاڑی نالے میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا جبکہ متعلقہ حکام سے حادثے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں