صوبے بھر میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، پشاور میں شرح 33 فیصد تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک  پير 24 جنوری 2022
24 گھنٹوں کے دوران 885 کورونا کے کیسز رپورٹ، صوبے بھر میں فعال کیسز بڑھ کر 3600 ہوگئے، رپورٹ فوٹو: فائل

24 گھنٹوں کے دوران 885 کورونا کے کیسز رپورٹ، صوبے بھر میں فعال کیسز بڑھ کر 3600 ہوگئے، رپورٹ فوٹو: فائل

 پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور تاحال یہ شرح 8.8 فیصد جب کہ پشاور میں 33 فیصد تک پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے بھر میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوگیا، خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ شرح 8۔8 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 33 فیصد ہوگئی ہے، ضلع نوشہرہ میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد، چترال لوئر میں 19 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔

اسی طرح ضلع مردان میں 16 فیصد، ایبٹ آباد 13 فیصد، باجوڑ 12فیصد، صوابی میں 9 فیصد، کوہاٹ، ہنگو، چترال اپر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7،7 فیصد رپورٹ کی گئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں فعال کیسز بڑھ کر 3600 ہوگئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 885 کورونا کے کیسز کو رپورٹ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔