امریکا اور برطانیہ کا اپنے سفارت کاروں کے اہل خانہ کو یوکرائن چھوڑنے کا حکم

یوکرائن پر روس کے حملے کے خدشات بڑھ گئے ہیں


ویب ڈیسک January 24, 2022
روس لے یوکرائن پر حملے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، فوٹو: فائل

لاہور: روس سے جنگ کے خطرے کے پیش نظر امریکا اور برطانیہ نے اپنے سفارت کاروں کے اہل خانہ کو یوکرائن سے واپسی کا حکم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرائن تنازع شدت پکڑتا جا رہا ہے۔ امریکا اور برطانیہ نے یوکرائن کے معاملے پر روس پر کڑی تنقید کی بھی ہے اور دفاعی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

روس کی جانب سے کسی کو بھی خاطر میں نہ لانے پر جنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس پر امریکا اور برطانیہ نے یوکرائن اور روس کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔



امریکا نے یوکرائن میں اپنے سفارت کاروں کے اہل خانہ کو فوری طور پر واپس آنے کا حکم دیتے ہوئے سفارتی عملہ بھی کم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق یوکرائن میں سفارتی عملہ کم کیا جا رہا ہے تاہم کسی سفارت کار کو واپس نہیں بلایا گیا البتہ کوئی رضاکارانہ طور پر اہل خانہ کے ہمراہ آنا چاہے تو اجازت ہوگی۔

اسی طرح برطانیہ نے بھی فوری طور پر یوکرائن میں موجود سفارت کاروں کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں