روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 28 جنوری 2022
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا - فوٹو:فائل

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا - فوٹو:فائل

 کراچی: پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ دوبارہ 179 روپے  سے نیچے آگئی۔

انٹر بینک مارکیٹ ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 28 پیسے کی کمی سے 176.77 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 178.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔