نیب کارروائی میں سابق میونسپل کمشنر کراچی سمیت 3 افسران گرفتار، سونے کی اینٹیں برآمد

ویب ڈیسک  منگل 25 جنوری 2022
برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلئے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا

برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلئے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا

 اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کو دو ساتھیوں کیساتھ گرفتار کرکے ان کے پاس سے بھاری خزانہ برآمد کرلیا۔

گرفتار شدگان میں اکاؤنٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر شامل ہیں۔ ملزمان سے سونے کی اینٹیں ، سونے کے بٹن ، ڈالرز ، درہم اور ریال بھی برآمد ہوئے۔ اس آپریشن میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب کے ہاتھ لگ گئیں۔ برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلئے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔

نیب کے مطابق ملزمان نے کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل کی خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی۔ رشوت لیکر ٹھیکے دیئے جاتے، کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتیں۔ کرپشن سے حاصل کردہ رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں اور بیرون ملک بھی منتقل ہوئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔