شمعون عباسی نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کرنے سے کیوں انکار کیا وجہ بتادی

ایک بار نہیں بلکہ دو بار بالی ووڈ سے فلموں کی پیشکش ہوئی تھی، شمعون عباسی


ویب ڈیسک January 25, 2022
ایک بار ہدایت کار وشال بھردواج نے اور دوسری بار رام گوپال ورما نے فلم کی آفر کی تھی، شمعون عباسی

LONDON: ایک آن لائن شو میں اداکار شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

حال ہی میں شمعون عباسی ایک آن لائن شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ سے دو بار فلموں کی پیشکش ہوئی تھی۔ ایک بار ہدایت کار وشال بھردواج نے اور دوسری بار رام گوپال ورما نے فلم کی آفر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے پہلی فلم سائن کرنے سے پہلے مجھ سے مشورہ لیا، شمعون عباسی

شمعون عباسی نے بتایا کہ انہوں نے وشال بھردواج کی فلم میں کام کرنے سے اس لیے منع کیا کیونکہ وہ پہلے ہی ایک پاکستانی فلم ''وار'' میں کام کررہے تھے۔ شمعون عباسی نے بتایا کہ اس فلم میں پریانکاچوپڑا بھی تھیں اور ان کے اور پریانکا چوپڑا کے وقت کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے انہوں نے فلم میں کام کرنے سے منع کردیا۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ دوسری بار بالی ووڈ ہدایت کار رام گوپال ورما نے انہیں فلم کی آفر کی لیکن وہ چاہتے تھے کہ میں بھارت جاؤں اور وہاں فلم کی ٹیم کے ساتھ چھ، ساتھ ماہ گزاروں۔ لیکن میرے پاس اتنا وقت نہیں تھا لہذا میں نے انہیں بھی منع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں