پشاور میں آپریشن کے دوران پولیس اہلکار شہید اشتہاری ملزم بھی ہلاک

اشتہاری شخص کے لواحقین کا ترناب فارم باڑہ پل کے پاس روڈ بند کرکے احتجاج


ویب ڈیسک January 25, 2022
اشتہاری شخص کے لواحقین کا ترناب فارم باڑہ پل کے پاس روڈ بند کرکے احتجاج . فوٹو : فائل

تھانہ ارمڑ کے علاقے میں اشتہاریوں کے خلاف آپریشن میں پولیس اہلکار شہید جب کہ کارروائی میں ایک اشتہاری بھی ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق آپریشن صبح سویرے کیا گیا جس میں ایک اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں اشتہاری ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب اشتہاری شخص کے لواحقین نے ترناب فارم باڑہ پل کے پاس روڈ بند کر دیا اور لاش روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں