ترکی میں شدید برفباری میں جانور منجمد پروازیں معطل

ہائی ویز بند اور استنبول ایئرپورٹ پر پروازیں بھی معطل ہیں


ویب ڈیسک January 26, 2022
ہائی ویز بند اور پروازیں معطل ہیں، فوٹو: ٹوئٹر

ترکی میں شدید برفباری کے باعث استنبول ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا جب کہ سڑکوں پر کھڑے جانور بھی برفباری میں منجمد ہوکر رہ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے کئی شہروں میں مسلسل برفباری جاری ہے۔ استنبول ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ ہائی ویز پر دو دن سے گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں اور کئی شاہراہیں بند کردی گئی ہیں۔

استبول کے گورنر نے ہدایت کی ہے کہ سڑکوں پر پھنس جانے والے شہری گاڑیوں کی چابیاں ریسکیو اداروں کے اہل کاروں کو دیکر ہیلی کاپٹر اور امدادی گاڑیوں کے ریعے اپنے گھر چلے جائیں۔ امدادی کاموں کے بعد انھیں گاڑیاں واپس دے دی جائیں گی۔

دوسری جانب سڑکوں اور گلیوں میں بندھے جانور بھی شدید برفباری میں منجمد ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ جانوروں کی محفوظ مقام پر منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔

استنبول ایئرپورٹ پر کل سے پروازوں کے آغاز کا امکان ہے اور اب بھی درجنوں مسافر ایئرپورٹ کے اندر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب شہر بھر میں سیاحوں کی بڑی تعداد بھی سیر و تفریح کے لیے پہنچ گئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں