یوکرین میں فوجی اہلکارکی گارڈز پرفائرنگ،5سیکورٹی گارڈز ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جنوری 2022
فوجی اہلکار فائرنگ کے بعدفرارہوگیا:فوٹو:فائل

فوجی اہلکار فائرنگ کے بعدفرارہوگیا:فوٹو:فائل

کیف: یوکرین میں ایک فوجی اڈے پرایک فوجی نے فائرنگ کرکے 5 سیکورٹی گارڈز کوہلاک کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کی نیشنل سیکورٹی گارڈ کے اہلکارنے فوجی اڈے پرتعینات سیکورٹی گارڈز پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 سیکورٹی گارڈز ہلاک اوردیگر5 زخمی ہوگئے۔

حکام کاکہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گارڈز کواسلحہ فراہم کرنے کے وقت پیش آیا۔سیکورٹی حکام نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورمفرورفوجی اہلکارکی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتارکے لئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔