انسداد دہشت گردی عدالت؛ 3 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 12 بار موت کی سزا

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جنوری 2022
ملزمان اڈیالہ روڈ، چیک پوسٹ، پیرودھائی، صدر حیدر روڈ اور کباڑی بازار دھماکوں میں ملوث تھے (فائل فوٹو)

ملزمان اڈیالہ روڈ، چیک پوسٹ، پیرودھائی، صدر حیدر روڈ اور کباڑی بازار دھماکوں میں ملوث تھے (فائل فوٹو)

 راولپنڈی: عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو 12 بار سزائے موت 32 مرتبہ عمر قید کی سزائیں سنادیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  5 مقدمات کے بڑے فیصلے کردیئے، جس کے تحت 3 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 12 بار سزائے موت 32 مرتبہ عمر قید کی سزائیں سنادی گئی، جب کہ دیگر جرائم میں ملزمان کو مجموعی 384 سال قید بھی سنائی گئی۔

عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کو مجموعی طور پر 3 کروڑ40 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی، اور 1 کروڑ 88 لاکھ روپے معاوضہ مقتولین کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا۔

ملزمان اڈیالہ روڈ، چیک پوسٹ دھماکا، پیرودھائی چنگ چی رکشا میں دھماکا، صدر حیدر روڈ اور کباڑی بازار دھماکوں میں ملوث تھے، ملزمان شبیر احمد، بلال احمد اور داؤد کے خلاف یہ مقدمات تھانہ سی ٹی ڈی نے درج کئے تھے، تینون ملزمان کو سزا کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے فیصلے سنائے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔