کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جنوری 2022
ملزمان کی شناخت عبید صدیقی اور اقصیٰ صدیقی کے نام سے ہوئی ہے، اے ایس ایف۔ فوٹو : فائل

ملزمان کی شناخت عبید صدیقی اور اقصیٰ صدیقی کے نام سے ہوئی ہے، اے ایس ایف۔ فوٹو : فائل

کراچی: اے ایس ایف نے کارروائی میں دُبئی جانے والے دو مسافروں سے 6,16,000 یورو برآمد کرلئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی بڑی کوششں ناکام بنا دی، اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران ملزمان سے غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کارروائی میں دُبئی جانے والے دو مسافروں سے 6,16,000 یورو برآمد کرلئے گئے، دونوں ملزمان کی شناخت عبید صدیقی اور اقصیٰ صدیقی کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے بھاری رقم اپنے بیگوں میں چھپا رکھی تھی، پکڑی جانے والی رقم پاکستانی روپوں میں 12 کروڑ 15 لاکھ روپے بنتی ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔