اپوزیشن کوعوام کی نہیں اپنے کرپشن مقدمات کی فکر ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  اتوار 13 مارچ 2022
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار ہے، پی ٹی آئی: فوٹو:فائل

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار ہے، پی ٹی آئی: فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں اپنے کرپشن مقدمات کی فکر ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہوئی، جب کہ شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ناراض پارٹی ارکان سے رابطے جاری ہیں، اور اتحادیوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں اپنے کرپشن مقدمات کی فکر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔