عمران خان اب ایک بوجھ ہیں جسے کوئی نہیں اٹھا سکتا مریم نواز

عمران خان آپ وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہو، نائب صدر ن لیگ


ویب ڈیسک March 19, 2022
عمران خان آپ وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہو، نائب صدر ن لیگ فوٹو:فائل

RAWALPINDI: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اب ایک بوجھ ہیں جسے کوئی نہیں اٹھا سکتا۔

مریم نواز نے ٹویٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‏دوسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلے، اس شوکاز نوٹس کا جواب دو جو پوری قوم نے آپ کو دے رکھا ہے، آپ نے پورے پاکستان کو غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 14 منحرف ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹسز جاری

مریم نواز نے کہا کہ آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا، ‏عوامی نمائندوں کے سامنے دو راستے ہیں، پہلا یہ کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں، دوسرا یہ کہ آپ کی ڈوبتی کشتی میں غرق ہو کر رسوائی اور بدنامی کی تاریخ کا حصہ بن جائیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اگر بقول آپکے 14 ارکان آپکا ساتھ چھوڑ گئے ہیں اور آپ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیےہیں تو اسکامطلب یہ ہےکہ 342 کے ایوان میں165ارکان آپ کے ساتھ رہ گئےہیں۔گویا آپ اکثریت کھو چکے ہو۔آپ وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہو۔اب اقتدار سےچپکے رہنے کا فائدہ؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں