پی ٹی آئی کے 3 منحرف اراکین نے واپسی کے لیے رابطہ کیا ہے فواد چوہدری
باقی اراکین بھی جلد واپس آجائیں جبکہ ترین گروپ ہم سے حتمی مشاورت کر کے ہی فیصلہ کرے گا، وفاقی وزیر
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 منحرف اراکین نے پارٹی میں واپسی کے لیے رابطہ کیا ہے جبکہ بقیہ بھی جلد واپس آجائیں گے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے اتحادی بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں یا چند روز میں وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کردیں گے۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ جہانگیرترین گروپ سے بھی بات چیت کی جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہماری مشاورت سے ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شطرنج، چالیں اور مستقبل سب ہمارے پاس ہے، بادشاہ کو گرانے والوں کو راستے میں آنے والی مشکلات اور عمران خان کی مقبولیت کا تھوڑا بھی اندازہ نہیں تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا اجلاس جلدی طلب کرنا ہماری بھی خواہش ہے کیونکہ یہ معاملہ ختم ہونے کے بعد ملکی معیشت دوبارہ ٹریک پر لانے کے اقدامات کریں گے، حکومت کہیں نہیں جارہی اور آئندہ بھی نہیں جائے گی۔
مزید پڑھیں: تحریک عدم اعتماد قریب آنے پر زیادہ تر ارکان واپس آجائیں گے، عمران خان
فواد چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد ڈی چوک پر 27 مارچ کو ہونے والے جلسے کو 'امر بالمعروف ونہی عن المنکر' کا عنوان دیا جس کا مطلب نیکی کی تلقین اور برائی سے بچنا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منحرف اراکین میں سے کچھ کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ ندامت میں ہم سے رابطے کررہے ہیں، عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنے سے پہلے تک ہمارے دروازے
اس موقع پر وزیر توانائی حماد اظہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منحرف اراکین میں سے کچھ ایسے لوگ ہیں جنہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے اور وہ اب ہم سے دوبارہ رابطے کررہے ہیں، عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنے سے پہلے تک ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔