مخالفین کا دباؤ چیک کے سابق صدر کا روسی ایوارڈ واپس کرنے سے انکار

یہ لوگ مجھے تختہ دار پر ہی کیوں نہ لے جائیں، روسی ایوارڈ واپس نہیں کروں گا، ویکلاو کلوسو


ویب ڈیسک March 21, 2022
چیک کے سابق صدر، ویکلاو کلوس، [فائل-فوٹو]

کراچی: چیک (Czech) کے سابق صدر ویکلاو کلوس نے کہا ہے کہ وہ روس متنفر عناصر کے دباؤ میں آکر روس کی جانب سے دیا گیا ایوارڈ واپس نہیں کریں گے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ویکلاو کلوس نے کہا کہ میں روسی ایوارڈ واپس نہیں کروں گا۔ بھلے یہ (روس مخالف) لوگ مجھے تختہ دار پر ہی کیوں نہ لے جائیں۔

چیک کے سابق صدر نے یہ بات مقامی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایسے وقت کہی جب چیک کے ایک مشہور گلوکار جیرومر نوہاویکا نے بھی تنقیدوں کے باوجود روسی ایوارڈ واپس کرنے سے انکار کردیا۔

کلوس کو یہ ایوارڈ روسی سفیر ایلیکسی فیڈوتوو نے 2007 میں پریگ کیسل میں اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ثقافتی ورثے کو تحفظ دینے پر پیش کیا تھا۔

ویکلاو کلوس نے کہا کہ میں دباؤ میں آکر اپنے آپ کو اس حد تک نہیں گرا سکتا کہ روس کو ایوارڈ واپس کردوں۔ میں اس تعصب کی شدید مذمت کرتا ہوں جو آج بھی روس کیخلاف پایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں