ہولوکاسٹ میں زندہ بچ جانے والا یہودی یوکرین جنگ میں ہلاک

نازی فوجیوں نے بورس کو دوسری جنگِ عظیم کے دوران پکڑا تھا اور 1942 میں بوشنوالڈ حراستی کیمپ بھیج دیا تھا


ویب ڈیسک March 21, 2022
96 سالہ بورس رومنشینکو کی ایک تصویر، [فائل-فوٹو]

LONDON: یوکرین کے مشرقی شہر خارکیف میں بم حملے کی زد میں آکر ہولوکاسٹ میں زندہ بچ جانے والا ایک عمر رسیدہ یہودی ہلاک ہوگیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کے حراستی کیمپ سے زندہ بچ جانے والے 96 سالہ بورس رومنشینکو خارکیف میں اپنے اپارٹمنٹ میں ایک بم کے حملے کے دوران ہلاک ہوئے۔

نازی فوجیوں نے بورس کو دوسری جنگِ عظیم کے دوران پکڑا تھا اور 1942 میں بوشنوالڈ حراستی کیمپ بھیج دیا تھا۔

جنگ ختم ہونے تک، بورس نے پینی منڈے، ڈورا-مٹلباؤ، اور برگن بیلسن کے حراستی کیمپوں میں وقت گزارا۔

جنگ کے خاتمے کے بعد بورس نے کئی سالوں تک ہولوکاسٹ کے متاثرین کی یاد میں عالمی سطح پر عوامی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں