بھارت میں فسادات پھوٹ پڑے 10 افراد زندہ جلا دیئے گئے

ترنمول کانگریس پارٹی کے مقامی رہنما کے قتل کے بعد مخالفین کے گھروں کو نذر آتش کردیا گیا


ویب ڈیسک March 22, 2022
پولیس نے درجن سے زائد مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا، فوٹو: فائل

GENEVA: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک سیاسی رہنما کے قتل کے بعد مخالفین کے گھروں کو آگ لگادی گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں ترمنول کانگریس کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد مشتعل افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے مخالفین کے گھروں کو نذر آتش کردیا۔

دس سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے جن میں سے 8 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی اور درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دو گینگز کے درمیان جھگڑا ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گھروں کے جلنے کے باعث ہلاک ہونے والوں میں دو ایسے افراد بھی شامل ہیں جن پر ترمنول کانگریس کے رہنما کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

ادھر دی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ ان کے حامیوں کو گھروں کو آگ لگائی گئی ہے۔ بی جے پی کی مقامی قیادت کے مطابق فسادات ریاست میں صدارتی نظام لانے کی سازش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں