یوم پاکستان پر شوبز ستاروں اور معروف شخصیات کی مبارک باد
شوبز ستاروں اور کھلاڑیوں نے بھی پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کی
ISLAMABAD:
ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 21 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 7 ، 7 توپوں کی سلامی دی گئی، اس کے علاوہ اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پریڈ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اس پریڈ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وزیر دفاع پرویز خٹک، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
یوم پاکستان پر دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے قومی تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور ہم وطنوں نے ایک بار پھر بانیان پاکستان کے جذبے اور عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر شوبز ستاروں اور کرکٹرز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پیغامات جاری کیے جن میں انہوں نے پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کی۔
پاکستانی اداکار احمد علی بٹ، وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ شنیرا اکرم، گلوکارہ زیب بنگش، اداکار فیصل قریشی نے پیغامات جاری کیے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی پیغامات جاری کیے۔