’زیلنسکی کی طرح اسٹرونگ‘ یوکرینی صدرکے نام پر چائے آگئی

چائے کی پتی کا نام یوکرینی صدرکی بہادری سے متاثرہوکررکھا ،چائے کمپنی


ویب ڈیسک March 24, 2022
یوکرینی صدرکے نام سے فروخت ہونے والی چائے مقبولیت حاصل کررہی ہے:فوٹو:انٹرنیٹ

کراچی: روسی حملے کا ڈٹ کردفاع کرنے والے یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نےلوگوں کواتنا متاثرکیا کہ ایک کمپنی نے چائےکی پتی کا نام بھی ان کے نام پررکھ دیا۔

روس کے حملے کیخلاف اپنے ملک کا دفاع کرنے والے یوکرین کے صدرولادیمیرزیلنسکی کی دنیا میں مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چائے کی ایک کمپنی نے اپنی پتی کا نام ان کے نام پررکھ دیا۔

بھارتی ریاست آسام کی چائے کی کمپنی کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدرکی جرات اورمضبوطی سے متاثرہوکراپنی نئی چائے کی پتی کا نام 'زیلنسکی چائے' رکھا ہے اورکیونکہ چائے کڑک ہے توہم نے اس کا سلوگن 'زیلنسکی کی طرح اسٹرونگ' رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں