منحرف ارکان کیخلاف تادیبی کارروائی ووٹ دینے سے پہلے نہیں ہوسکتی اٹارنی جنرل

کسی رکن کو اسمبلی میں ووٹ کے حق سے نہیں روکاجاسکتا، اٹارنی جنرل


ویب ڈیسک March 24, 2022
کسی رکن کو اسمبلی میں ووٹ کے حق سے نہیں روکاجاسکتا، اٹارنی جنرل ۔ فوٹو:فائل

اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کیخلاف تادیبی کارروائی ووٹ دینے سے پہلے نہیں ہوسکتی۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں خصوصی بات کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا تھا کہ کسی رکن کو اسمبلی میں ووٹ کے حق سے نہیں روکاجاسکتا، منحرف ارکان کیخلاف تادیبی کارروائی ووٹ دینے سے پہلے نہیں ہوسکتی۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان کے ووٹ کو گنتی میں شامل کرنا یا نہ کرنا اسپیکر کا اختیار ہے، سپریم کورٹ کے پرانےفیصلوں کے مطابق اس بات کو چیلنج نہیں کیاجاسکتا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں