شیر خوار بھتیجے کے قتل میں ملوث چچا گرفتار

ملزم نے کم سن بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد بھابھی پر بھی فائرنگ کی جو اسپتال میں زیر علاج ہے


ویب ڈیسک March 24, 2022
گرفتار ملزم پولیس کی تحویل میں (فوٹو : ایکسپریس)

آغا میر جانی شاہ پولیس نے شیر خوار بچے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیڑھ سالہ شیر خوار مدثر کو قتل کرنے والے اس کے چاچا محسن کو ہیومن انٹیلی جنس انفارمیشن پر گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے گزشتہ روز کم سن بھتیجے کو قتل کیا تھا، ملزم کی فائرنگ سے اس کی بھابھی زخمی ہوئی تھیں جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا، ملزم نے سات سے آٹھ فائر کیے تھے، بچے کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے بھابھی پر بھی فائرنگ کی حتیٰ کہ ملزم نے تنگ کرنے پر مرغی کے چوزوں پر بھی فائرنگ کی۔

ایس پی سٹی عتیق شاہ نے کہا ہے کہ ملزم کی عمر 25 سے 26 سال کے درمیان ہے جس کی گرفتاری کے لیے شہر سے باہر بھی کارروائی کی گئی، واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے جس کے لیے تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں