کورونا ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنے والے شہریوں کی تعداد 10کروڑ 18لاکھ سے متجاوز

مجموعی طور پر ویکسین کی 21کروڑ 93لاکھ 68ہزار 557 خوراکیں دی جا چکی ہے


ویب ڈیسک March 24, 2022
وفاقی حکومت نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ فوٹو : رائٹرز

کورونا سے بچاو کے لیے ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنے والے شہریوں کی تعداد 10 کروڑ 18لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر شہریوں کو ویکسین کی 21کروڑ 93لاکھ 68ہزار 557 خوراکیں دی جا چکی ہے۔

ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنے والے افراد کی تعداد 10 کروڑ 18لاکھ 81ہزار176 ہوگئی ہے۔ اس دوران 12کروڑ 80لاکھ 74ہزار 138 شہری ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ ملک بھر میں 48لاکھ 69 ہزار 245 شہریوں کو بوسٹر ویکسین لگائی گئی ہے۔

محض گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں شہریوں کو ویکسین کی 6لاکھ 78ہزار 788 خوراکیں دی جا چکی ہے۔

اس دوران مزید 5لاکھ ایک ہزار747 افراد نے ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرلیا جبکہ ایک لاکھ 31ہزار 491 شہریوں کو ویکسین کی پہلی خوارک اور 57ہزار 760 شہریوں کو بوسٹر خوراک لگائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں