نوازالدین صدیقی مسلم مخالف فلم ’کشمیر فائلز‘ کی حمایت میں سامنے آگئے

ہر فلم ساز کو حقیقی واقعات پر مبنی فلموں میں اپنا نقطہ نظر شامل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، اداکار


ویب ڈیسک March 27, 2022
[فائل-فوٹو]

کشمیر فائلز اپنے متنازع موضوع اور کہانی کی وجہ سے مسلسل خبروں میں ہے۔ وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں انوپم کھیر، درشن کمار، پلوی جوشی اور متھن چکرورتی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بننے والی فلم پر اب نوازالدین صدیقی نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے فلم کے ڈائریکٹر کا دفاع کیا ہے۔

انڈیا سمٹ کے اے بی پی نیٹ ورک آئیڈیاز سے گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی نے کا کہنا تھا کہ ہر فلم ساز کو حقیقی واقعات پر مبنی فلموں میں اپنا نقطہ نظر شامل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے ابھی تک فلم دیکھی نہیں ہے تاہم وہ ضرور دیکھیں گے کیونکہ عوام اس فلم کو بڑے شوق سے دیکھ رہی ہے۔

جب ان سے کہا گیا کہ ایک مخصوص طبقے کی طرف سے اس فلم کی مخالفت کی جا رہی ہے تو نواز الدین کا جواب میں کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اندازہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ہدایت کار کا فلم بنانے کا ایک انداز اور نقطہ نظر ہوتا ہے۔ وویک نے اپنے نقطہ نظر سے فلم بنائی جو اچھی ہے۔ دوسرے بھی مستقبل میں اپنے نقطہ نظر سے فلمیں بنائیں گے۔ اور یہ بہت اچھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں