بھارت میں مقبوضہ کشمیر جانے والا طیارہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا

مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا


ویب ڈیسک March 28, 2022
طیارہ مقبوضہ کشمیر جا رہا تھا، فوٹو: فائل

بھارتی دارالحکومت سے مقبوضہ جموں جانے والا مسافر بردار طیارہ ایئرپورٹ پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے بعد مسافروں کو دوسرے طیارے سے روانہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر جموں جانے والا طیارہ پرواز بھرنے سے قبل پش بیک کے دوران بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔

الیکٹرک پول سے ٹکرانے کے باعث طیارے کے ونگ کو شدید نقصان پہنچا۔ پرواز کو منسوخ کرکے مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔

حادثے کے وقت طیارے میں مسافر اور عملے کے ارکان موجود تھے جو محفوظ رہے۔ ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں