شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 28, 2022
—فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر فورٹ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 اور 28 مارچ 2022 کی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع جھلر فورٹ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوئی ہےجبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں