وزیرستان میں جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک پاک فوج کے کیپٹن سمیت 2 جوان شہید

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران کیپٹن سعد بن عامر اور لانس نائیک ریاض نے جام شہادت نوش کیا


ویب ڈیسک March 30, 2022
فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران کیپٹن سعد بن عامر اور لانس نائیک ریاض نے جام شہادت نوش کیا (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: جنوبی وزیرستان کے ضلع مکین میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مکین میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 29مارچ کو ہوا۔ جوانوں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران کیپٹن سعد بن عامر اور لانس نائیک ریاض نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کیپٹن اور ایک لانس نائیک کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں