رمضان کے پہلے عشرے میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان

ملک میں آئندہ 10 دنوں تک درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کی پیشگوئی


Staff Reporter March 31, 2022
محکمہ موسمیات نے آئندہ 10 روز تک درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

لاہور: رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران ملک میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 10 دنوں تک درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے، ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں آ نے والے دنوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔

اس دوران سندھ، جنوبی پنجاب، وسطی اور جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 09 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 08 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران اسلام آباد، اٹک، چکوال اور جہلم میں آندھی، تیز ہواوؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ ہے۔ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں اور لوگ گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں