پینشن اور ڈسپیرٹی الاؤنس کی کٹوتی کیخلاف سرکاری ملازمین کا پشاور میں احتجاج

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اپريل 2022
فائل : فوٹو

فائل : فوٹو

پشاور میں سرکاری ملازمین کی جانب سے پینشن کی کٹوتی اور ڈسپیرٹی الاونس کی کٹوتی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ملازمین نے خیبر روڈ کو بند کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، سرکاری ملازمین کا سوری پل پر دھرنا اور احتجاج جاری ہے جس میں گریڈ ایک سے 19 تک تمام سرکاری ملازمین شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری ملازمین کے ایسوسی ایشنز سراپہ احتجاج ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ڈی آر اے سے ایک فیصد کٹوتی نامنظور ہے، ملک کے کسی صوبے میں بھی ڈی آر اے سے کٹوتی نہیں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات نہ منانے تک احتجاج جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔