جنوبی کوريا میں 2 فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے 4 پائلٹس ہلاک

طیارے تربیتی پرواز پر مامور تھے


ویب ڈیسک April 01, 2022
طیارے میں موجود چاروں طیارے ہلاک ہوگئے، فوٹو: فائل

لاہور: تربیتی پرواز کے دوران فضا میں جنوبی کوريا کے 2 فوجی طیاروں کے تصادم میں 4 پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے مشرقی شہر ساچیون میں واقع ''کے ٹی و ن'' ایئر بیس کے نزدیک دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ طیارے ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگئے اور ان میں آگ بھڑک اُٹھی۔

طیاروں میں لگنے والی آگ اتنی شدید تھی کہ اسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کے 30 ارکان کو طلب کیا گیا تھا جنھوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

طیارے کے ملبے سے 3 لاشیں نکالی گئیں جب کہ ایک پائلٹ لاپتہ تھا جس کی لاش سرچ آپریشن کے دوران قریبی علاقے سے مل گئی۔ ہلاک ہونے والے پائلٹس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں