رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے؛ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اپريل 2022
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ فلم ’’براہمسترا’‘ میں کام کررہے ہیں فوٹوفائل

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ فلم ’’براہمسترا’‘ میں کام کررہے ہیں فوٹوفائل

ممبئی: بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

رپورٹس کے مطابق جوڑے نے حال ہی میں بھارتی ڈیزائنر بینا کنان سے ملاقات کی ہے۔ بینا کنان عروسی جوڑے ڈیزائن کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

دونوں کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ تاہم ابھی تک رنبیر، عالیہ یا ان کے گھر والوں کی جانب سے شادی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی بہت خوبصورت جوڑی ہے۔ دونوں چار سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ مداح اپنی پسندیدہ جوڑی کی شادی کی خبر کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ فلم ’’براہمسترا‘‘ میں کام کررہے ہیں۔ یہ ایک افسانوی اور سائنس فکشن کے امتزاج پر مبنی فلم ہے۔ فلم 9 ستمبر کو سینما میں 5 زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کناڈا میں ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔