اومیگا تھری کینسر امیونوتھراپی میں مددگار ثابت

جب چوہوں کو اومیگا تھری دی گئی تو ان پر امیونوتھراپی کا اثر ہوا اور اندرونی سوزش بھی کم دیکھی گئی


ویب ڈیسک April 02, 2022
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے کینسر کے علاج اور امیونوتھراپی میں بہت مدد مل سکی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے بے شمار فوائد سامنے آئے ہیں۔ اب معلوم ہوا ہے کہ یہ جادوئی فیٹی ایسڈ امیونوتھراپی اور اینٹی انفلمیٹری تھراپی کی تاثیر بھی بڑھاسکتا ہے جو کینسر کے مرض میں استعمال کی جاتی ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ امیونوتھراپی، کینسر کے تدارک کا ایک قدرے نیا طریقہ علاج ہے جس میں انسانی جسم کے اپنے ہی خلیات اور نظام سے کینسر کے خلاف لڑنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

اب بوسٹن میں واقع ہارورڈ میڈیکل اسکول کے تحت بیتھ اسرائیل ڈیکونیس میڈیکل سینٹر کے سائنسدانوں نے اس ضمن میں چوہے پر بعض تجربات کئے ہیں۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ امیونوتھراپی کے دوران اومیگا تھری سپلیمنٹ سے اس عمل کی اہمیت بڑھ جاتی ہے اور علاج میں بہت بہتری پیدا ہوجاتی ہے۔

اس سے قبل ماہرین زور دیتے رہے ہیں کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے بہت سے فوائد ہیں اور ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس کا باقاعدہ استعمال کئی طرح کے کینسر سے بھی بچاتا ہے۔ اس طرح فیٹی ایسڈ حفاظتی طب اور پرہیز میں نہایت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ انڈے، گوشت اور مچھلیوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ اس کےعلاوہ اس کے سپلیمنٹ بھی دستیاب ہیں۔

ماہرین نے کئی چوہوں کو کینسر کے ابتدائی درجے میں بیمار کیا۔ اس کے بعد چوہوں کی امیونوتھراپی اور اینٹی انفلمیٹری تھراپی جاری رہی لیکن ساتھ ہی انہیں فیٹی ایسڈ کھلائے جاتے رہے تھے۔ اس طرح فیٹی ایسڈ نہ کھانے والے چوہوں کے مقابلے میں فیٹی ایسڈ استعمال کرنے والے چوہوں پر اس کے زبردست اثرات ہوئے اور دونوں اقسام کی تھراپیاں تیزی سے مؤثر ثابت ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں